8 جولائی 2011 - 19:30

دمشق ميں عوام نے مظاہرہ کرکے امريکا سے شام ميں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کيا ہے-

ابنا: دمشق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کے عوام نے امريکي سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرکے شام کے داخلي امور ميں امريکي مداخلت کي مذمت کي -

اس رپورٹ کے مطابق مظاہرے ميں ہزاروں لوگ شريک تھے جو صدر بشار اسد کي حمايت ميں نعرے لگارہے تھے-

مظاہرين نے امريکا مردہ باد کے نعرے لگاکے امريکا سے اپنے ملک اور مشرق وسطي ميں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کيا ہے - رپورٹ کے مطابق مظاہرين نے دمشق ميں متعين امريکي سفير کے شہر حماہ کے دورے کي مذمت کي اور حکومت سے ان کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کيا - ياد رہے کہ شام کے شہر حماہ ميں گزشتہ دنوں شام کي افواج اور مسلح افراد کے درميان جھڑپيں ہوئي تھيں - مسلح افراد نے جنہيں مغرب اور بعض عرب حکومتوں کي حمايت حاصل ہے، گزشتہ مہينوں کے دوران شام کے عوام اور سرکاري افواج پر حملہ کرکے دسيوں افراد کو ہلاک کيا اور قومي نيز عوامي املاک کو کافي نقصان پہنچايا ہے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169